0 1 min 5 mths
Oplus_131072

ڈبلیو این ائی نیوز ظہیرآباد (14 جون 2024 )
حضرت سید شاہ فرحان قادری بغدادی خانوادہ بارگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادی رح نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے تمام عالم اسلام کو عید الاضحیٰ پیشگی مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربانی دیتے ہیں ۔انہوں نے تمام عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے وقت صاف صفائی کا خصوصی خیال رکھیں ۔
قربانی والی اشیاء کو ہر گز سڑکوں پر نہ ڈالے بالخصوص دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو شکایت کا موقع نہ دے ۔اور یہ عید امن و بھائی چارگی کے ساتھ مناۓ۔کیونکہ مذہب اسلام ہمیں یہی تعلیمات دیتا ہے اور ہمیں یہی سکھایا گیا ہے کہ پاکی آدھا ایمان ہے ۔لہذا اپنے گھروں اور اپنے محلوں کو صاف ستھرا رکھے ۔دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو ہرگز شکایت کا موقع نہ دے تاکہ اس ملک میں بالخصوص شہر ظہیرآباد میں امن و امان بھائی چارگی قائم رہ سکے ۔